رسائی کے لنکس

بالی وڈ فلم نگری کی سعودی ادکارہ


Warda Khan
Warda Khan

راحت فتح علی خان کے ایک وڈیو سانگ میں جلوہ گرہونے والی وردہ اب فلم ’’ مارک شیٹ ‘‘ کی شکل میں اپنے خوابوں کی تعمبر ڈھونڈنے جارہی ہیں۔

بالی وڈ کے خواب تو بہت لوگ دیکھتے ہیں لیکن ان کی تکمیل ہر کسی کے نصیب میں کہاں،ممبئی فلم نگریا نے ہمیشہ ہی دنیا بھر سے آنے والے فنکاروں کو خوش آمدید کہا ہے انہیں میں سے ایک نام ہے وردہ خان کا، جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے وہ گذشتہ تین برسوں سے ممبئی میں اپنی پہچان بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

وردہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ما ڈلنگ سے کیا اور کئی ایک میگزین کے کور پیج پر بھی انہیں جگہ دی گئی ،وہ راحت فتح علی خان کے ایک وڈیو سانگ میں بھی جلوہ گر ہوئیں لیکن ان کی منزل بقول ان کے فلم انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنا ہے جو اب فلم ’’ مارک شیٹ ‘‘ کے ذریعے پوری ہونے جا رہی ہے۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:18 0:00


اس فلم کے ڈائریکٹر ’’ راکیش رنجن کمار‘‘ ہیں اور فلم کا مو ضوع تعلیمی نظام کی خرابیوں کے ارد گرد گھومتا ہے۔

وردہ تین برس قبل جب لندن سے ممبئی آئیں تو شروع شروع میں انہیں کئی ایک آئٹم سانگز کی آفر ز ہوئیں ، جن کے بارے میں اپنے ایک انٹرویو میں وردہ نے بتایا کہ وہ اپنی یہ پہچان نہیں بنانا چاہتیں بلکہ اچھی فلموں میں معیاری کام کر کے نئی لڑکیوں کے لیے ایک مثال بننا چاہتی ہیں۔

یہ خواب وردہ نے اکیلے نہیٕں دیکھا ،برسوں پہلے ان کے والد نے بھی یہی سپنا اپنی آنکھوں میں سجایا لیکن تعبیر نہ پا سکے، اسی لیے شروع دن ہی سے انہوں نے اپنی بیٹی کی شکل میں اپنے خواب کی تکمیل چاہی۔

انہوں ہی نے ہی وردہ کو ممبئی شفٹ ہو نےاور وہاں رہ کر قسمت آزمانے کا مشورہ دیا۔باپ بیٹی کے خواب کی تعبیر کیا نکلے گی یہ تو فلم ’’ مارک شیٹ‘‘ کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔
XS
SM
MD
LG