رسائی کے لنکس

شام : شدید جھڑپیں، کم از کم 14افراد ہلاک


Tremseh, Syria map
Tremseh, Syria map

تشدد کے یہ واقعات اُس وقت سامنے آئے ہیں جب شام کی حکومت نے اِس بات کی تردید کی ہے کہ گذشتہ ہفتے ترمسیح کے گاؤں میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران حکومتی افواج نے بھاری گولہ باری اور طیاروں کا استعمال نہیں کیا

شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان ملک بھر میں کئی ایک جھڑپیں واقع ہوئی ہیں جن میں کم از کم 14افراد ہلاک ہوئے۔

اپوزیشن پر مشتمل ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے ہما، حمص، حلب ، درعا اور دیر الزور کے صوبوں کے علاوہ دمشق کے مضافات میں حکومت کی طرف سےکی جانے والی گولہ باری سے متعلق رپورٹیں جاری کی ہیں۔ ہلاکتوں کے بارے میں ان رپورٹوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو پائی۔


تشدد کے یہ واقعات اُس وقت سامنے آئے ہیں جب شام کی حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ گذشتہ ہفتے ترمسیح کے گاؤں میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران حکومتی افواج نے بھاری گولہ باری اور طیاروں کا استعمال نہیں کیا ۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ترمسیح میں کی گئی پُر تشدد کارروائی کا مقصد مسلح جنگجوؤں کو ہدف بنانا تھا۔

اقوام متحدہ کی ایک خاتون ترجمان، سوزن غوشے نے بتایا ہے کہ اِن حملوں کا مقصد سرگرم کارکنوں اور فوج سے منحرف ہونے والوں کو ہدف بنانا تھا۔
XS
SM
MD
LG