رسائی کے لنکس

بھارت: 35 کروڑ سے زیادہ افراد کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم


بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ریل گاڑیوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور بڑے شہروں میں ٹریفک سگنلز بند ہوگئے جس سے دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

گرڈ سٹیشن کی خرابی کے نتیجے میں بھارت کے شمالی علاقوں میں پیر کے روز 35 کروڑ سے زیادہ افراد کئی گھنٹوں تک بجلی سے محروم رہے۔ جسے اس عشرے کی بدترین پاور بریک ڈاؤن کہا جارہاہے۔

بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ریل گاڑیوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا اور بڑے شہروں میں ٹریفک سگنلز بند ہوگئے جس سے دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

متعلقہ حکام نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ شام تک تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

بجلی کی فراہمی کے تعطل سے ملک کی سات ریاستیں متاثر ہوئیں۔

بجلی بند ہونے کے بعد اکثر اسپتالوں میں ایمر جنسی جنریٹر چلائے گئے جب کہ ٹیوب ویل بند ہوجانے سے اکثر علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی رک گئی۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی ملک کے مشرقی او رمشرقی حصوں اور بھوٹان سے فراہم کی جاتی ہے۔

بھارت میں محدود وقت کی لوڈ شیڈنگ عام ہے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اتنی بڑی سطح پر بجلی کا تعطل ملک میں توانائی کی فراہمی ناکامی انفراسٹرکچر کی نشاندہی کرتا ہے اور ایک ایسے ملک کے لیے جو معاشی سپر پاور بننے کی تگ و دو کررہاہے، اس طرح کے واقعات ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بھارت بجلی کی پیداوار کے لیے زیادہ تر کوئلے پر انحصار کرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG