رسائی کے لنکس

امیتابھ بچن کا فیس بک پیج بھی آگیا


امیتابھ بچن
امیتابھ بچن

اُن کی فیس بک پر آمدسے گویا ایک تہلکہ مچ گیا ہے، ایک ہی دن میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے خود اُن کے پیج سے منسلک کر لیا ہے

بالی ووڈ فلموں کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اب آپ کو ’ٹوئیٹر‘اور بلاگنگ کی دنیا میں ہی دکھائی نہیں دیں گے بلکہ اب آپ’ فیس بک‘ پران سے تبادلہٴ خیال کرسکتے ہیں، ان سے بات چیت کرسکتے ہیں۔ ان کی فیس بک پر آمدسے گویا ایک تہلکہ مچ گیا ہے۔ ایک ہی دن میں 8 لاکھ سے زائد افرادنے خود ان کے پیج سے منسلک کرلیا ہے۔

چونکہ بگ بی ، بگ بی ہیں لہذا آئی بی این سیون ،زی نیوزاور ٹائمز آف انڈیا سمیت کون سا ٹی وی چینل یا اخبار ہے جس نے یہ خبر نہ دی ہو کہ امیتابھ فیس بک پرآئے اور آتے ہی چھا تے چلے گئے۔

امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کا ’فیس بک فین پیج‘ بہت پہلے آجانا چاہئیے تھا ۔ امیتابھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیس بک لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کامضبوط ترین ذریعہ ہے۔ مجھے سب سے زیادہ رسپانس بلاگ سے ملا اور اب اس کے بعد فیس بک مجھے بہت بڑی تعداد میں اپنے فینز کے قریب لے آیاہے۔

امیتابھ نے فیس بک پر اپنا استقبالی ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کیا ہے۔ ان کے فیس بک پیچ ’فیس بک/امیتابھ بچن ‘سے منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے تک 8لاکھ 31ہزار افراد منسلک ہوچکے تھے جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اس پیج پر امیتابھ بچن سے متعلق تمام معلومات اور اپ ڈیٹس درج ہوں گی ۔ وہ اپنی ذاتی تصاویر بھی فیس بک پر دوسروں سے شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ امیتابھ کی ذاتی ٹائم لائن بھی شیئر کی گئی ہے۔ اس پیج پر ان کے بچن سے لیکر اب تک کی تمام یادیں اور واقعات بھی درج ہیں۔
XS
SM
MD
LG