رسائی کے لنکس

بالی ووڈ میں چالیس سالہ ہیروئنز کا موسم لوٹ آیا


مادھوری 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ” آجا نچ لے “کے بعد اب دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ ”دید عشقیہ“2010ء میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ” عشقیہ“ کا سیکوئل ہے۔

لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں 40 سال یا اس کے لگ بھگ عمر کی پرائی ہیروئنز کی واپسی کا موسم شروع ہوگیا ہے۔رواں مہینے کے پہلے ہفتے ہی سری دیوی نے ”انگلش ونگلش “ سے کم بیک کیا ۔ وہ 1997ء میں ریلیز ہونے والی فلم جدائی“ کے 15سال بعد دوبارہ پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔

انگلش ونگلش “ڈائریکٹر گوری شیندے کی پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں سری دیوی نے کامیڈی رول کیا ہے ۔

سری دیوی کی طرح ہی پریٹی زنٹا بھی اگلے مہینے فلم ” عشق ان پیرس“ سے فلمی اسکرین پر لوٹ رہی ہیں۔

ادھر رانی مکھرجی کا بھی یہی حال ہے وہ ”نوون کلڈ جیسیکا“ کے بعد اب دوبارہ ان ہورہی ہیں ۔ ان کی نئی فلم ”ائیا“ بھی اسی ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔

ان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی باکمال اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی کسی سے پیچھے رہنے والی نہیں ۔ انہوں نے آگے پیچھے دو فلمیں سائن کرڈالی ہیں جن کے نامگلاب گینگ“ اور ”دید عشقیہ“۔

گلاب گینگ“ کے پروڈیوسر ہیں انوبھو سنہا اور ڈائریکٹر ہیں سونمک سین ۔ اس بات کی اطلاع خود مادھوری نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ”فیس بک“ پر دی ہے۔

مادھوری 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ” آجا نچ لے “کے بعد اب دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ ”دید عشقیہ“2010ء میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلمعشقیہ“ کا سیکوئل ہے۔

مادھوری کو ”ستے پہ ستہ“ کی ری میک میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی ہے۔ ان تمام فلموں کے علاوہ جس ٹی وی پروگرام نے مادھوری ڈکشت کو دوبارہ فلموں کی طرف گھسیٹا اس کا نام ہے ” جھلک دکھلاجا“۔اس موزیکل شو نے مادھوری کو فلمی اسکرین کے قریب کرنے میں سب سے اہم کردار اداکیا۔

دوسری جانب کچھ عرصہ پہلے کرشمہ کپور نے بھی فلم ”ڈینجرس عشق “ سے دوبارہ فلموں میں’ان ‘کیا ہے ۔ ان کی آخری فلم” میرے جیون ساتھی“ سن 2006ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

مادھوری اور سر ی دیوی کی دیکھ ادیکھی روینہ ٹنڈن نے بھی فلمی میدان میں دوبارہ اتارنے کا عزم کرلیا ہے ۔ ان کی آخر فلم ” سینڈوچ “ سن 2006ء میں ریلیز ہوئی تھی ۔ روینہ نے سنجے دت کے ساتھ ایک سائیکلوجیکل تھرلر ”الرٹسائن کی ہے جس کے ڈائریکٹر ہیں سنتوش۔
XS
SM
MD
LG