رسائی کے لنکس

ٹی وی پر چھا گئے عید کے رنگ


اس بار بھی ہر چینل نے عید کے حوالے سے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل خصوصی عید ٹرانسمیشن ترتیب دی ہیں جن میں عید کے خصوصی پروگرامزپیش کئے جائیں گے

پاکستان کے تمام نجی ٹی وی چینلزپر’عید کا رنگ ‘چڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہر چینل نے عید کے حوالے سے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل خصوصی عید ٹرانسمیشن ترتیب دی ہیں جن میں عید کے خصوصی پروگرامزپیش کئے جائیں گے۔ ان پروگرامز کی کافی دن پہلے سے تشہیر بھی جاری تھی۔

جیو ٹی وی ‘عید کے تینوں دن ”بڑی عید کی بڑی خوشیاں“ کے نام سے خصوصی ٹرانسمیشن پیش کرے گا جبکہ’ ایکسپریس انٹرٹیمنٹ‘ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کانام ہے’ ملودل سے عید ہے‘ ۔ ادھر اے آر وائی نیوز اپنی معروف ٹی وی اینکر مایا خان کے ساتھ’ عید اسپیشل لائیو ٹرانسمیشن“پیش کرے گا۔

عید کے تینوں دن تقریباً تمام چینلز کے مارننگ شوز’عید اسپیشل‘ ہوں گے مثلاً ’ہم ٹی وی ‘ کا ’اٹھو جاگو پاکستان‘، اے آر وائی ڈیجیٹل کا’ گڈمارننگ پاکستان‘ وغیرہ وغیرہ ۔

تمام چینلز نے عید پروگراموں میں تمام ’ورائٹیز ‘رکھی ہیں ۔ جن میں سب سے زیادہ مزاحیہ پروگراموںیعنی سٹ کامز کو اہمیت دی گئی ہے۔ ان کے نام سے آپ کے چہرے‘“ اور ’بکراقسطوں پہ‘۔

نجی ٹی وی چینلزاپنے مشہور پروگرامز کو بھی ان تین دنوں کے لئے عید اسپیشل کررہے ہیں۔ مثلاً اے آروائی ڈیجیٹل کا سب سے پاپولر پروگرام جسے ہر عمر کے لوگ دیکھتے ہیں یعنی’ قدوسی صاحب کی بیوہ‘ اور ’ بلبلے‘ ۔

عید پر میوزک کے عید اسپیشل خصوصی پروگرامز نہ ہوں ایسا نہیں ہوسکتا لہذا ’ہم لائے ہیں گیت وہی‘ (ہم ٹی وی) اور ’سرشیتر‘(جیو انٹرٹیمنٹ ) جیسے پروگرامز بھی عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی و پاکستانی فلموں کے شوقین بھی عید پر اپنی پسندیدہ فلموں کا گھر بیٹھے مزا اٹھاسکیں گے ۔ عید کے دنوں میں مختلف چینلز جو فلمیں پیش کریں گے ان میں شامل ہیں’ کاک ٹیل‘، ’دل والے ووٹی لیکے جائیں گے’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘،’ ویواہ‘اور ’ راوٴ ڈی راٹھور‘ وغیرہ وغیرہ ۔
XS
SM
MD
LG