رسائی کے لنکس

عالمی جوہری ادارہ ایران کی یقین دہانی سے غیر مطمئن


عالمی جوہری ادارے کے سربراہ یوکیا امانو
عالمی جوہری ادارے کے سربراہ یوکیا امانو

آئی اے ای اے کا خیال ہے کہ تہران کے جنوب مشرق میں واقع پارچین نامی فوجی تنصیب کو ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں پر تجربات کے ایک مرکز کے طورپر تیار کیا جارہاہے۔

جوہری توانائی کے عالمی ادارے(آئی اے ای اے) کے سربراہ نے ایران کی جوہری خواہشات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے جمعرات کو ویانا میں آئی اے ای اے کے گورننگ بورڈ کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کے پرامن ہونے کے بارے میں جوہری توانائی کے ادارے کو قابل بھروسہ یقن دہانیاں کرانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے ایران کی ایک جوہری تنصیب پارچین میں جاری وسیع تر سرگرمیوں پر اپنے خدشات ظاہر کیے۔

آئی اے ای اے کا خیال ہے کہ تہران کے جنوب مشرق میں واقع پارچین نامی فوجی تنصیب کو ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں پر تجربات کے ایک مرکز کے طورپر تیار کیا جارہاہے اور جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو اس تنصیب کے معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

آئی اے ای اے ایران کے جوہری پروگرام پر تہران کے ساتھ اگلے مہینے مذاکرات دوبارہ شروع کررہاہے۔

متنازعہ جوہری پروگرام جاری رکھنے کے باعث اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے خلاف چارمرحلوں میں پابندیاں لگائی جاچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG