رسائی کے لنکس

مصر: صدر مرسی اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات ملتوی


قاہرہ کے تحریر چوک میں 11 دسمبر کو نئے مجوزہ آئین کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ
قاہرہ کے تحریر چوک میں 11 دسمبر کو نئے مجوزہ آئین کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ

اسلام پسند تنظیمیں مسٹر مرسی کے مجوزہ نئے آئین کی بھرپور حمایت کررہی ہیں جب کہ حزب اختلاف کا نیشنل سالویشن فرنٹ ،جسے اعتدال پسند اور دیگر گروپوں کی تائید حاصل ہے، اس کا شدید مخالف ہے

مصر کی فوج نے کہاہے کہ صدر محمد مرسی اور حزب اختلاف کے اعتدال پسند راہنماؤں کے درمیان بدھ کے طے شدہ مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلان میں کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مصر کی فوج کے ایک جنرل عبدالفتح السیسائی مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش کے ذریعے ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کی کوشش کررہے ہیں۔

حکمران اسلام پسند جماعتیں اور حزب اختلاف کے اعتدال پسند اور عیسائی راہنماؤں کے درمیان نئے آئین کے مسودے پر مجوزہ ریفرنڈم پر شدید اختلافات موجود ہیں۔

اسلام پسند تنظیمیں مسٹر مرسی کے مجوزہ نئے آئین کی بھرپور حمایت کررہی ہیں جب کہ حزب اختلاف کا نیشنل سالویشن فرنٹ ،جسے اعتدال پسند اور دیگر گروپوں کی تائید حاصل ہے، اس کا شدید مخالف ہے۔

نیشنل سالویشن فرنٹ نے بدھ کے روز اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ریفرنڈم میں حصہ لے کر اس کے خلاف ووٹ دیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی تنظیموں کا کہناہے کہ اگر حکومت نے ووٹنگ کی سیکیورٹی کے اقدامات نہ کیے یا غیر ملکی ججوں کو ووٹ ڈالنے کے عمل کی نگرانی کی اجازت نہ دی تو وہ ریفرنڈم کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG