رسائی کے لنکس

چین: اسکول پر حملے کا واقعہ: چھ عہدے دار برخواست


حملے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کی ماں یہ بتا رہی ہے کہ اس کا بیٹا کس طرح زخمی ہوا تھا۔16 دسمبر 2012
حملے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کی ماں یہ بتا رہی ہے کہ اس کا بیٹا کس طرح زخمی ہوا تھا۔16 دسمبر 2012

جمعے کے روز اسکول کے بچوں پر چاقو کے حملوں میں 23 بچے اور ایک معمر دیہاتی زخمی ہوگیا تھا۔

چین کے حکام نے پچھلے ہفتے ایک وسطی صوبے میں ایک پرائمری اسکول کے بچوں پر چاقو کا حملوں کے بعد چھ عہدے داروں کو برخاست کردیا ہے۔

اس حملے میں 23 بچے زخمی ہوگئےتھے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا نے منگل کے روز کہاہے کہ اسکول کے دو پرنسپلوں ، پولیس کے دو عہدے داروں،حفاظتی انتظامات پر مامور ایک عہدے دار اور کاؤنٹی کے ایجوکیشن ڈائریکٹر کو اپنے عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

جمعے کے روز اسکول کے بچوں پر چاقو کے حملوں میں 23 بچے اور ایک معمر دیہاتی زخمی ہوگیا تھا۔

صوبہ ہنان کے ایک پرائمری اسکول کے بچوں پر حملہ کرنے والا 36 سالہ شخص باورچی خانے کے چاقو سے مسلح ہوکر اسکول میں گھس گیاتھا۔

تاہم چاقوکے حملوں میں کوئی بچہ شدید زخمی نہیں ہوا اور عہدے داروں نے جلد ہی حملہ آور کو پکڑ لیا۔

سنہوا کی رپورٹ میں چھ عہدے داروں کی برخواستگی کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن یہ کہا گیا ہے کہ اس واقعہ پر عوامی احتجاج کے بعد مقامی حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ برخواست کیے جانے والے افراد نے اس افسوس ناک واقعہ کو روکنے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG