رسائی کے لنکس

امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایروزونا میں اینٹیلوپ کینیئن

امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایروزونا میں سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز اینٹیلوپ کینیئن (Antelope Canyon) ہے۔ اردو میں اس کے لغوی معنی ہرن وادی کے ہیں۔ یہ ایک ریت کی چٹان کے درمیان گزرگاہ ہے جو پانی کے بہاو سے وجود میں آئی تھی اور مقامی لوگوں کے مطابق پہلی بار ایک خاتون اپنی بکری کی تلاش میں اس جگہ سے گزری تھی۔ اس ریاست میں سب سے زیادہ فوٹو گرافی اسی جگہ کی جاتی ہے اور اس تنگ گزرگاہ کی خوبصورتی اس وقت اور بھی نکھر جاتی ہے جب سورج کی کرنیں اندر داخل ہوتی ہیں۔ عبد القیوم , ایروزونا

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG