رسائی کے لنکس

آواز دوست - میری کہانی


آواز دوست - میری کہانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:54:59 0:00

آج سولہ جنوری 2014  کو ’میری کہانی ‘ میں دو نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کہانی کاروں کو سنئے گا ۔ ہم سب کی بہترین امید وہ نوجوان ہیں جن کی دشوار زندگیاں نہ تو ان سے سر اٹھا کر جینے کا عزم چھین سکیں ، نہ ہی علم حاصل کرنے کا شوق اور  ان کے لئے سب سے بڑا تحفہ یہ ہے کہ انہیں علم و ہنر کے ساتھ آگے بڑھنے کا  کا موقع دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔   آج  ہمارے  پہلے  کہانی کار محمد عمران  صدیق اپنی زندگی کی کہانی سنا رہے ہیں ،   اس تصویر میں بھی انکے ہاتھ بتا سکتے ہیں کہ یہ انتھک محنت کرکے رزق حلال کمانے والے کے ہاتھ ہیں  ۔   ان کی کہانی سننے کے لئے ہم نے مدعو کیا ہے راوی کنسٹرکشن  کمپنی کے خواجہ  طارق محمود صاحب کو   ۔۔۔ لیکن ہمارے مہمان  کی اپنی زندگی  کی کہانی بھی سننے سے تعلق رکھتی  ہے  ۔    شائد انکی کہانی عمران کو  آگے بڑھنے کا  ایک پیغام دے سکے ۔ دوسری کہانی سنا رہے ہیں کراچی سے شکیل صدیقی صا حب ۔ ایک سال کی عمر میں یتیم ہو جانے والے والے شکیل صاحب کی کہانی  ، در اصل چودہ  برس کی عمر میں بیوہ ہو جانے والی ان کی باھمت ماں کی کہانی ہے جنہوں  نے ہاتھ سے باریک ترپائی کر کے دن رات کرتے سئیے اور اپنے بیٹے  کو نہ صرف پڑھایا بلکہ انہیں اپنے بل پر جینا بھی سکھایا ۔ آج ’میری کہانی‘ ان سب سے ملئے اور ان کے مشن میں ساتھ دینے کی کوشش بھی کریں، ااپنے ہی ملک اور اسکے مستقبل، یعنی ان بچوں کے لئے  ۔۔۔۔۔ پروگرام سننے کے لئے نیچے دئیے ہوئے نمبر پر کلک کریں ۔

XS
SM
MD
LG