پانچ مارچ 2016 ۔۔۔۔ کچھ تو کہئے ۔۔۔ میزبان شہناز عزیز
ھمارے مہمان آج ایک نہیں بلکہ دو ،دو ہیں ، ایک پاکستانی امریکی جوڑا ، جو حقیقتاً زندگی کے سفر میں ہمیشہ ساتھ ساتھ نظر آتے ھیں ۔۔۔۔۔ نوشابہ زاہد اور زاہد صدیقی نوشابہ ٹریک اینڈ فیلڈ کی چیمپئن رہ چکی ہیں اور انہوں نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔۔ لیکن جب شادی ہوئی تو زاھد صاھب کے موسیقی کے شوق کو بھی اپنا لیا ۔۔۔۔ زاہد ایک انتھائی باصلاحیت کمپوزر ھیں اور انہوں نے کئی انعام یافتہ جنگلز تخلیق کئے ہیں اور ان دونوں کی مشترکہ سب سے حسین تخلیق ان کا بیٹا تعبیر ہے جو باسکٹ بال کھیلتا ھے اور میوزک بھی اس کی زندگی کا اہم حصہ ہے ۔۔۔۔ اگر آپ ان سے کچھ پوچھنا چاہیں تو مفت کال کرکے، یا فیس بک پر سوال بھیج کر، پاکستان میں رات دس بجے اور بھارت میں رات ساڑھے دس بجے ۔۔۔ ہمارے لائیو شو میں شرکت بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔فون نمبر ہے 89۔777۔0800، ۔۔اگر آپ فیس بک پر ان کے لئےکوئی سوال بھیجیں گے تو ہم اسے پروگرام میں آپ کے نام سے نشر کر دیں گے ۔۔۔۔۔ ھمارے سننے والے اگر اپنا فون نمبر بھیج دیں تو ھم انہیں خود فون کر لیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔