مصر کی قومی فضائی کمپنی ’’ایجپٹ ایئر‘‘ کے منگل کی صبح اغوا ہونے والے ایک طیارے کے بیشتر مسافروں کو قبرص میں طیارہ اترنے کے بعد رہا کرا لیا گیا ہے۔ مصری ایئرلائن کا طیارہ ساحلی شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ جاتے ہوئے اغوا ہوا۔
مصر: اغوا شدہ طیارے سے بیشتر مسافر رہا

1
مصر کی قومی فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر کے اغوا ہونے والے ایک طیارے کے بیشتر مسافروں کو قبرص میں طیارہ اترنے کے بعد رہا کرا لیا گیا ہے۔

2
ہائی جیکر طیارے کو استنبول لے جانا چاہتا تھا مگر طیارے میں طویل سفر کے لیے ایندھن موجود نہ ہونے کی وجہ سے اسے قبرص کے شہر لارنکا کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

3
قبرص کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار بیشتر افراد کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ طیارے سے باہر آ گئے ہیں۔

4
مصری ایئرلائن کا طیارہ ساحلی شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ جاتے ہوئے اغوا ہوا۔