میانمار (برما) کے مغربی علاقے میں آباد روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف مقامی بودھ انتہا پسندوں اور برمی فوج کی حالیہ پرتشدد کارروائیوں کے باعث اب تک 50 ہزار سے زائد افراد سرحد عبور کرکے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کو دنیا کی مظلوم ترین اقلیت قرار دے رکھا ہے جنہیں میانمار کی حکومت اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی۔
تصاویر: میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت
5
روہنگیا مہاجرین میں ایک ضعیف عورت کو دو افراد لاد کر لے جا رہے ہیں
6
بنگلہ دیش کے ایک سرحدی گاؤں کے رہائشی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے والے روہنگیا عورتوں اور بچوں کی لاشوں کو ڈھانپ رہے ہیں۔
7
بنگلہ دیش پہنچنے والی مہاجرین کی ایک کشتی پر سوار ضعیف عورتوں کو ان کے ساتھی ساحل پر اترنے میں مدد دے رہے ہیں
8
روہنگیا مسلمانوں کا ایک گروپ کشتی کے انتظار میں کھڑا ہے