پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں فوج کے 14 اہلکاروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے میں ملوث دہشت گرد ایران سے آئے تھے۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔