لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ عالمگیر وزیر کے وکلا اور ساتھیوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ضمانت مسترد ہونے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔