کرونا وائرس سے شدید متاثر چین کے شہر ووہان میں اب بھی سیکڑوں پاکستانی طلبہ موجود ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ انہیں تین وقت کا کھانا اور ماسک فراہم کر رہی ہے۔ لیکن وائرس سے بچنے کے لیے وہ ہاسٹلز میں اپنے کمروں تک محدود ہیں اور انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔