رسائی کے لنکس

جمعرات، 12 اگست 2021 کا بلیٹن


جمعرات، 12 اگست 2021 کا بلیٹن
please wait

No media source currently available

0:00 0:13:00 0:00

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو بس حملے میں بھارتی اور افغانی انٹیلیجنس ایجنسیاں ملوث ہیں؛ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کی ذمہ داری افغان رہنماؤں کے کاندھوں پر ہے؛ افغانستان میں جنگجوؤں نے جمعرات کو غزنی صوبے کے دارالحکومت غزنی پر قبضہ کا دعوی کیا ہے؛ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے حسین امیر عبداللہیان کو نیا وزیر خارجہ نامزد کیا ہے؛ پاکستان میں کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک چار کروڑ افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے؛ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4900 سے زیادہ کیسز اور 102 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور بھارت میں ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں چھ روز کے اندر 300 بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG