رسائی کے لنکس

نیوز بلیٹن 2021-25-10


نیوز بلیٹن 2021-25-10
please wait

No media source currently available

0:00 0:12:23 0:00

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، اور یہ تاثر درست نہیں کہ کام رک گیا ہے یا سست روی کا شکار ہے؛ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان اتوار کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں؛ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بارے میں پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایران میں ہونے والے اجلاس میں ان کی حکومت کا کوئی بھی عہدیدار شرکت نہیں کرے گا؛ افغان مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یورپی یونین ایک ماہ کے اندر کابل میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے؛ سوڈان میں فوجی بغاوت، لیفٹینینٹ جنرل عبدل فتح ال برہان نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG