رسائی کے لنکس

انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج


خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں ووٹنگ ہوئی۔ باقی 17 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں الیکشن ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں حزبِ اختلاف کی جماعت جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل رہی۔

صوبے کے 17 اضلاع میں 6 شہروں میں میئر اور 60 تحصیلوں میں چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا البتہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں میئر اور بقہ خیل میں تحصیل چیئرمین کا انتخاب ملتوی ہوا۔

پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں میئر کے انتخاب میں جے یو آئی (ف) جب کہ مردان میں اے این پی کے امیدوار کو برتری حاصل ہوئی ہے۔

اب تک 46 تحصیلوں کے نتائج آ چکے ہیں۔

پارٹیامیدوار کامیاب
جمعیت علماء اسلام16
تحریک انصاف12
عوامی نیشنل پارٹی6
مسلم لیگ (ن)3
جماعت اسلامی1
تحریکِ اصلاحات پاکستان1
آزاد امیدوار7
XS
SM
MD
LG