’مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘
وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف نیب میں کوئی تحقیقات زیرِ التوا نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کیسز بنائے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل نیب کو کہا گیا ہے کہ مونس الہی کو گرفتار کیا جائے۔ یہی سمجھ نہیں آرہی۔
اس انٹرویو کے بعد نیب نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
’آصف زرداری کے پاس 172 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت موجود ہے‘
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے پاس 172 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت موجود ہے۔
نجی ٹی چینل ’ہم نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھا ہے کہ لوگوں کی سوچ سے زیادہ ارکان کی حمایت آصف زرداری کے پاس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے سرپرائزز آنے والے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع
پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ انہیں مطلوبہ تعداد 172 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
قومی اسمبلی میں ایک سو بہتر ووٹ درکار
اپوزیشن جماعتوں کو وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے قومی اسمبلی میں ایک سو بہتر ووٹ درکار ہیں۔ اس وقت قومی اسمبلی میں کس جماعت کے کتنے اراکین ہیں؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔