پاکستانی حکومت نے یکم فروری 2023 میں آئی ایم ایف کے ساتھ باضابطہ گفت و شنید شروع کی تھی ۔ سن 2019 میں ترتیب دیے گئے معاشی بدحالی سے بچنے کے لیے ترتیب دیے گئے 6.5 ارب ڈالر کے اس بیل آؤٹ پروگرام میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کی نئی قسط بھی شامل ہے۔
عدالتِ عالیہ لاہور نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی وصولی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔
وزارتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ وکی پیڈیا ایک مفید معلوماتی ویب سائٹ ہے جس سے طالب علم، محققین اور معاشرے کے دیگر طبقات استفادہ کرتے ہیں۔ کسی ایک قابل اعتراض مواد کی وجہ سے پوری ویب سائٹ کو بین کرنا مناسب نہیں ہے۔
پاکستان کو درپیش دہشت گردی اور معاشی بحران سے نمٹنے میں اتفاق رائے کے لیے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس نہایت اہم ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ اف پیس اسٹڈیز میں سکیوریٹی امور کےماہر عامر رانا کہتے ہیں کہ دہشت گردی سے نمٹنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
جماعتِ احمدیہ کے مطابق کراچی، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے علاقوں میں ان کی عباد گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔
کراچی کے علی محمد گوٹھ میں اب تک پراسرار بیماری کے نتیجے میں 19 اموات ہو چکی ہیں۔ محکمۂ صحت اور ادارۂ ماحولیات نے اموات کی وجہ جاننے کے لیے حال ہی میں علاقے سے سیمپلز جمع کیے ہیں۔ لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہے اموات کی اصل وجہ کیا تھی۔ مزید تفصیل سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پرویز مشرف کے مطابق جنرل جہانگیر کرامت انہیں ایک منجھا ہوا کمانڈر اور اسٹاف آفیسر قرار دیتے تھے لیکن جب سی جی ایس کی تقرری کا معاملہ آیا تو انہوں نے اس عہدے کے لیے علی قلی خان کا انتخاب کیا جو اس جانب اشارہ تھا کہ وہ علی قلی کو نیا آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیباچوہدری نے پیر کو اسامہ ستی کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں عدالت نے انسدادِ دہشت گردی پولیس کے پانچ اہلکاروں کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائیں۔
دونوں ممالک میں 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والی دوری کے تناظر میں کیمپ ڈیوڈ میں گہرے ہوتے دو طرفہ تعاون کو سفارتی سطح پر حالیہ تاریخ میں پاک امریکہ تعلقات کا نقطہ عروج کہا جاتا ہے۔
خاتون کے مطابق بعد ازاں ملزمان اسلحے کے زور پر انہیں جنگل میں لے گئے۔ جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ فیصلے تاریخ میں کسی کے لیے یادگار اور کسی کے لیے متنازع ہوسکتے ہیں لیکن ایک فیصلہ تاریخ کا بھی ہے جو کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے تبدیل نہیں ہوتا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available