وزیرِ اعظم عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے
وعدے پورے نہیں ہوئے: شاہ زین بگٹی
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اس لیے استعفی دیا ہے۔
حکومت کو جلسوں پر خرچ ہونے والے عوام کے پیسے کا حساب دینا ہو گا: مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری وسائل استعمال کر کے اسلام آباد میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل استعال کر کے آپ کو سیاسی جلسے کرنے کا حق کس نے دیا؟ سرکاری وسائل کے استعمال پر شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا "آپ نے مذہب کارڈ کا استعمال کیا، جلسے کو امر بالمعروف نام دے دیا، کیا لوگوں سے آٹا، چینی، گیس چھین لینا امر بالمعروف ہے؟ بدتمیزی کے ریکارڈ قائم کرنا امر بالمعروف ہے؟ سیاسی انتقام میں آپ اتنا بھوکلا گئے ہیں کہ آپ لوگوں کو القابات سے نوازتے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے کارکنان جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں
جمعیت علماء اسلام (ف) کے جلسے میں شرکت کے لیے کارکنان کے قافلے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔ مزید تفصیلات گیتی آرا انیس سے۔