رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

18:49 28.3.2022

عدم اعتماد کا ووٹ عمران خان کے خلاف دوں گا: طارق بشیر چیمہ

طارق بشیر چیمہ (بائیں)
طارق بشیر چیمہ (بائیں)

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل 'جیو نیوز' سے بات کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ان کا ضمیر اجازت نہیں دے رہا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدم اعتماد کا ووٹ عمران خان کے خلاف دیں گے۔ ان کے بقول وزیرِ اعظم نے بہت وقت ضائع کر دیا ہے۔

18:47 28.3.2022

قومی اسمبلی میں کیا ہوا؟

قومی اسمبلی میں آج کی کارروائی کی تفصیلات بتا رہے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہمارے نمائندے علی فرقان اس فیس بک لائیو میں۔

18:06 28.3.2022

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو پیش کردیا: وزیرِ مملکت برائے اطلاعات

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا ہے اور وزیرِ اعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیرِ اعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں۔

فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ق) نے وزیرِ اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

17:55 28.3.2022

پرویز الہیٰ کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمایت کریں گے: شہباز گل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کی وزیرِ اعلی پنجاب کے امیدوار کے طور پر حمایت کرے گی۔

شہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسلم لیگ (ق) نے وزیرِ اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG