رسائی کے لنکس

Shehbaz Sharif
Shehbaz Sharif

کسی کو ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا ہے: شہباز شریف

18:02 30.3.2022

وزیرِاعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر

وزیرِاعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر کر دیا گیا ہے۔ تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ وزیرِاعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب مؤخر ہو گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

البتہ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب فیصل جاوید نے ایک بار پھر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے وزیرِاعظم کا خطاب مؤخر ہونے کا اعلان کیا۔

16:49 30.3.2022

ایم کیو ایم کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن قائم کی ہے جس میں کوئی ذاتی فائدہ نہیں۔ ان کے بقول حزبِ اختلاف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی ایک ایک شق عوام کے مفاد سے متعلق ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں سرخرو کرے، ہم نے اپنے تمام سیاسی مفادات پر پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ شریک سفر ہوئے۔ آج کے دن ایسے دور کا آغاز کریں جہاں سیاسی فیصلوں کو انتقام نہ سمجھا جائے۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

15:48 30.3.2022

موجودہ سیاسی منظرِ نامے پر مریم نواز کا ٹوئٹ

15:44 30.3.2022

علیم خان گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے انکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کے گروپ نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا گروپ مسلم لیگ (ق) کے وزیرِ اعلیٰ کو ووٹ نہیں دے گا۔ ان کے بقول پارٹی قائد عمران خان جن القابات سے پرویز الہیٰ کو ماضی میں بلاتے تھے، وہ انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہیٰ کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔

خیال رہے کہ علیم خان گروپ کے ارکان کی حقیقی تعداد اب تک سامنے نہیں آئی۔ البتہ وہ خود کو ایک بڑے گروپ کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG