اپوزیشن نے اپنے طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس شروع کر دیا
حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی میں بدستور موجود ہیں اور انہوں نے اپنے طور پر ایوان کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال لی ہے اور وہ تحریکِ عدم اعتماد پر ایوان کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی
وزیرِ اعلٰی کے انتخاب کے لیے ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس چھ اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاالرحمٰن اس فیس بک لائیو میں۔
قومی اسمبلی میں آج کی کارروائی کا احوال
قومی اسمبلی کے اجلاس کی آج کی کارروائی کے بارے میں بتا رہے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے ہمارے نمائندے علی فرقان اور سارہ حسن۔
کابینہ تحلیل کر دی، وزیرِ اعظم ذمے داریاں جاری رکھیں گے: فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیرِ اعظم اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے اور کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔