وزیرِ اعظم قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں: سینیٹر فیصل جاوید
وزیرِ اعظم آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں، استعفیٰ نہیں ملے گا: فواد چوہدری
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی
متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔
علیم خان گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے انکار
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کے گروپ نے وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا گروپ مسلم لیگ (ق) کے وزیرِ اعلیٰ کو ووٹ نہیں دے گا۔ ان کے بقول پارٹی قائد عمران خان جن القابات سے پرویز الہیٰ کو ماضی میں بلاتے تھے، وہ انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہیٰ کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔
خیال رہے کہ علیم خان گروپ کے ارکان کی حقیقی تعداد اب تک سامنے نہیں آئی۔ البتہ وہ خود کو ایک بڑے گروپ کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔