رسائی کے لنکس

کراچی: سندھ کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم


حکومت سندھ اور چین کے عہدیداروں کے مابین معاہدے کے مطابق، سندھ بھر کے اسکولوں کے نصاب میں چھٹی جماعت سے چینی زبان کا مضمون لازمی قرار دیا جائے گا

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے اسکولوں میں اب طلبہ و طالبات کو چینی زبان لازمی پڑھنی ہوگی۔۔۔۔۔حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ اور چین کے محکمہ تعلیم کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق، سندھ بھر کے اسکولوں کے بچے چینی زبان سیکھیں گے۔

سندھ کے اسکولوں میں اردو، سندھی اور انگریزی زبان کے بعد، اب چینی زبان کا مضمون بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اسکول کے نصاب میں چینی زبان کی تدریس کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ یادداشتوں پر دستخط کئےگئے، جس میں محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو اور چین سے آئے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیو ڈونگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں کے سلیبس میں چھٹی جماعت سے چینی زبان کو لازمی مضمون قراردیاجائےگا۔

معاہدے کے متن کے مطابق جبکہ تین سال تک چینی زبان کی تعلیم کے مضمون بڑھنے کے بعد اس مضمون میں اچھے نمبرحاصل کرنے پر چین کی جانب سے اسکالرشپ سمیت طالبعلموں کو چین کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک تعلیم کے مواقع بھی فراہم کئےجائین گے۔

محکمہ تعلیم سندھ ک مطابق " سندھ کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تعلیم کیلئے سندھ کے اساتذہ کو چین بھیجائےگا اس وقت تک چین سے آئے ہوئے اساتذہ سندھ میں چینی زبان کی تعلیم دیں گے"۔

اس حوالے سے جامعہ کراچی میں گزشتہ چند برس قبل قائم کئےگئے چینی زبان سکھانے کے انسٹیوٹ کے ترجمان ڈاکٹر منصور وائس آف امریکہ سے تبادلہ خیال میں کہتے ہیں کہ "گزشتہ دور حکومت میں چین اور پاکستان کے مابین چینی زبان کی تعلیم کے معاہدے طے ہوئے تھے جسمیں 2015 تک پاکستان کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تعلیم سکھانے اور پڑھانے کا معاہدہ کیاگیا تھا کراچی میں کیاجانےوالا چینی حکومت اور حکومت سندھ کے مابین حالیہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈاکٹر منصور کے مطابق پاکستان میں چینی زبان کا مستقبل گلوبل سطح پر دیکھیں تو پاکستان میں چین کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے باعث چین کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے تجارتی تعلقات میں اضافے کے سبب پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی جسکے باعث دونوں ممالک کے مابین زبان کے مسئلے پر کافی حد تک عبور زبان سیکھ کرہی ہوگا۔

اس سے قبل کراچی یونیورسٹی میں چینی زبان کا ادارہ فعال ہے جہاں 100کے بھگ طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں جنھیں چینی اساتذہ زبان سکھارہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں میں مکتلف چائنیز زبان کے ادارے کھل چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG