چین میں ایک جانب کرونا وائرس سے نمنٹنے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب نئے قمری سال کی تقریبات بھی جاری ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔
چین کا نیا قمری سال چوہے سے منسوب
1
ہر نئے قمری سال کو کسی نہ کسی جانور یا پرندے سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اس بار نیا سال چوہے سے منسوب کیا گیا ہے۔
2
ویسے تو اسے چینی سال کا آغاز کہا جاتا ہے لیکن متعدد مشرقی ممالک میں بھی اسے بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ان ممالک میں انڈونیشیا، سنگاپور، ویتنام، فلپائن اور جاپان بھی شامل ہیں جب کہ دنیا میں جہاں جہاں چینی شہری مقیم ہیں وہاں بھی اسے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
3
نئے سال کی تقریبات کا سب سے دلکش 'لائن ڈانس' یعنی شیر کا رقص کہلاتا ہے۔ ہزاروں نوجوان اس ڈانس میں رنگ برنگے کپڑے پہنچ کر اور مخصوص طور پر کاغذ سے تیار کردہ شیروں کا بہروپ بھرتے اور سڑکوں پر نکلے ہیں۔
4
شہر کی سڑکیں ہوں یا شاپنگ مالز ہر جگہ لائن ڈانس کیا جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔