لال، ہرا، پیلا، گلابی اور دیگر ڈھیر سارے رنگوں سے سجا تہوار 'ہولی' ہندو برادری کا دوسرا سب سے بڑا تہوار ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ہندو مت کے ماننے والے موجود ہیں وہاں یہ تہوار بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
ہولی: دلکش رنگوں سے سجا تہوار
5
لوگ ایک دوسرے پر اس قدر رنگ پھینکتے ہیں کہ چہرہ پہچاننا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ہولی گلی محلوں، شاہراؤں غرض کہ ہر جگہ کھیلی جاتی ہے۔ نوجوان لڑکے چھپ چھپ کر رنگوں سے بھرے غبارے سڑکوں سے گزرنے والے افراد ہر پھینکتے ہیں۔ اس دن کا خاص نعرہ ہوتا ہے "برا نہ مانو ہولی ہے"
6
ہولی کی خاص بات رنگوں کی تھالی ہوتی ہے جس میں مختلف رنگ رکھے جاتے ہیں۔ لوگ ان تھالیوں کو ہاتھوں میں تھامے ایک دوسرے کے پاس جاتے اور اُنہیں رنگ لگاتے ہیں۔
7
ہولی منانے والے بعض مرد اور خواتین اس دن کی مناسبت سے روایتی اور لوک ملبوسات زیب تن کرتے اور رقص کرتے ہیں۔ کولکتہ میں ہولی اسی انداز میں منائی جاتی ہے۔
8
اس مرتبہ ہولی کی تقریبات پر کرونا وائرس کے خدشات چھائے رہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اسی سبب ہولی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوئے۔