لال، ہرا، پیلا، گلابی اور دیگر ڈھیر سارے رنگوں سے سجا تہوار 'ہولی' ہندو برادری کا دوسرا سب سے بڑا تہوار ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ہندو مت کے ماننے والے موجود ہیں وہاں یہ تہوار بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
ہولی: دلکش رنگوں سے سجا تہوار
9
ہولی ہر عمر کے افراد کا پسندیدہ تہوار ہے۔ بچے ہولی سے کئی روز پہلے ہی مختلف شکلوں کی بنی پچکاریوں سے ایک دوسرے پر پانی پھینکتے اور ہولی کا جشن مناتے ہیں۔
10
ہولی صدیوں پرانا تہوار ہے جسے برائی پر اچھائی کی جیت کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ ہہ ہر سال مارچ کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ بھارت کے مختلف شہروں میں مقامی ثقافت کے مطابق الگ الگ طریقوں اور ناموں سے یہ تہوار منایا جاتا ہے۔
11
ہولی کے موقع پر لوگ اپنے بالوں کو بھی مختلف رنگوں سے سجاتے ہیں جب کہ اس مقصد کے لیے مصنوعی وگ بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔
12
دیگر ممالک کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی ہندوؤں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اگرچہ وہاں رنگوں کا استعمال کم اور چہرے پر گلال زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن تہوار اسی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے جیسے بھارت میں منایا جاتا ہے۔