رسائی کے لنکس

پاکستانی ٹیم کے بھارتی پرستاروں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ واپس


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپیٹن سرفراز خان جیت کی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپیٹن سرفراز خان جیت کی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پکڑے گئے افراد کو رہا نہیں کیا گیا اور ان کے خلاف کئی دوسری دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جن میں معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور اپنی تقریب کا انعقاد مجرمانہ نیت سے کرنا شامل ہے۔

بھارت نے ان 15 مسلمانوں کے خلاف بغاوت کے إلزام واپس لے لیا ہے جنہیں حالیہ چیمپیئنزٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے جیتنے کی خوشی منانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے نامہ نگاروں کو جمعرات کے روز بتایا کہ گرفتار کیے گئے 15 مسلمانوں پر لگائی گئی بغاوت کی دفعہ کو عدالت میں ثابت کرنا بہت مشکل ہے، کیونکہ ہمارے پاس یہ ثبوت موجود نہیں ہے کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی مناتے وقت بھارت مخالف نعرے بھی لگائے تھے۔

پولیس کے ایک عہدے دار آر آر پاریہار نے کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں ہے۔

پکڑے گئے افراد کو رہا نہیں کیا گیا اور ان کے خلاف کئی دوسری دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جن میں معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور اپنی تقریب کا انعقاد مجرمانہ نیت سے کرنا شامل ہے۔

جب کہ واپس لی جانے والی بغاوت کی دفعہ کے تحت انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی تھی۔

خبروں کے مطابق ضلع برہان پور کے 15 دیہاتیوں نے اتوار کے روز چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح اور بھارتی ٹیم کی شکست پر آتش بازی کی تھی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

ایک ہمسائے کی شکایت پر پولیس نے انہیں بغاوت کے إلزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس إلزام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بظاہر بے سروپا اور لغو قرار دیا تھا۔

دونوں ہمسایہ ملکوں کے کرکٹ کے شیدائیوں کے درمیان اس چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں کے دوران جذبات انتہائی عروج پر تھے۔ یہ سن 2007 کے بعد پہلا موقع تھا کہ دونوں ٹیمیں کسی بڑے فائنل مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے تھیں۔

سن 2014 میں 60 سے زیادہ بھارتی طالب علموں کو ایک میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر بغاوت کے إلزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پچھلے سال ایک پاکستانی شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب اس نے اپنے پسندیدہ بھارتی کھلاڑی ویرت کوہلی کی حمایت کے اظہار کے لیے اس وقت بھارتی جھنڈا لہرایا تھا جب اس نے سنچری بنالی تھی۔

XS
SM
MD
LG