ترکی کے شہر استنبول میں منگل کو ایک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق یہ دھماکا سیاحوں میں مقبول ضلع سلطان احمد میں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے سلطان احمد اسکوائر کو گھیرے میں لے لیا۔
استنبول میں دھماکا

1
ترکی کے شہر استنبول میں منگل کو ایک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

2
دھماکے کے بعد پولیس نے سلطان احمد اسکوائر کو گھیرے میں لے لیا۔

3
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور کچھ نہیں بتایا گیا ہے مگر بعض اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک خود کش بمبار نے کیا۔

4
سکیورٹی اہلکار جائے دھماکے سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔