لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کئی ماہ سے احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں 450 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
لبنان میں حکومت مخالف احتجاج جاری
5
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ماہرین پر مشتمل ایک حکومت قائم کی جائے جس میں کسی سیاسی پارٹی کا کوئی عہدے دار شامل نہ ہو۔
6
مظاہرین کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے تھے۔
7
مظاہرین نے پولیس اہل کاروں پر پتھراؤ کیا اور نعرے لگائے۔ حکومت مخالف مظاہرین نے سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی جس کے بعد جھڑپوں میں اضافہ ہوگیا۔
8
حکومت مخالف مظاہرین نے پولیس کی جانب سے فائر کیے جانے والے شیلز کی بھی پرواہ نہیں کی اور ان کی جانب سے بھی پولیس کا نشانہ بنایا گیا۔