سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ریاض سے سفارتی عملے کو دو روز میں واپس چلے جانے کا کہا ہے۔ یہ اقدام ہفتہ کو سعودی حکومت کے بڑے ناقد شیعہ عالم شیخ نمر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔ ایران نے نمر کی موت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
شیعہ عالم کی پھانسی کے بعد کشیدگی
9
ممتاز شیعہ عالم نمر النمر کو پھانسی دیے جانے پر ایران سمیت کئی ممالک میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔
10
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن خطے کے تمام رہنماوں پر زور دیتا رہے گا کہ وہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مثبت اقدام کریں۔