جس طرح امریکہ میں تھنکس گیونگ ڈے منایا جاتا ہے اور مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں اسی طرح سری لنکا اور بھارت کے کچھ علاقوں میں نئی فصل کی کٹائی کے موقع پر 'تھائی پونگل' تہوار منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے مندروں میں دلچسپ انداز میں رسومات ادا کی جاتی ہیں جن میں خصوصی پوجا کی جاتی ہے اور خاص پکوان ’پونگل' تیار کیا جاتا ہے۔
سری لنکا کا تھینکس گیونگ ڈے 'تھائی پونگل'

1
تھائی پونگل تہوار پر دن کا آغاز ہی خصوصی پوجا سے کیا جاتا ہے۔ تہوار کاشتکاروں کی طرف سے اچھی فصل ہونے پر بطور تشکر منایا جاتا ہے۔ یہ تشکر قدرت کے ساتھ ساتھ سورج، کاشتکاری میں مدد دینے والے جانوروں اور زرعی زمین کو ادا کیا جاتا ہے۔ تامل افراد کے عقیدے کے مطابق ان تمام اشیا کی بدولت ہی وہ اچھل فصل کاشت کر پاتے ہیں۔

2
تہوار کے دن مندر میں تیل سے چراغ جلائے جاتے ہیں۔ دارالحکومت کولمبو کا کوئی مندر ایسا نہیں ہوتا جس میں اس تہوار کی تقریبات ادا نہ کی جاتی ہوں۔

3
پونگل کے دن روایت کے طور پر ڈھول بھی بجائے جاتے ہیں جس کی تھاپ پر خواتین روایتی رقص کرتی ہیں اور مختلف نغمے بھی گائے جاتے ہیں۔

4
سری لنکا کے ساتھ ساتھ بھارت میں آباد تامل افراد بھی تھائی پونگل کا تہوار نہایت جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد مندروں کا رخ کرتی اور پوجا کرتی ہے۔