امریکہ کے شہر نیو یارک کے گراؤنڈ زیرو پر ہفتے کو گیارہ ستمبر کے حملوں کی بیسویں برسی پر صدر جو بائیڈن اور سابق صدور، براک اوباما اور بل کلنٹن نے ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور رضا کاروں کے ساتھ مل کر ستمبر الیون میموریل پلازہ پر تقریب میں شرکت کی۔ ستمبر الیون میموریل پلازہ اسی جگہ قائم ہے جہاں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاور موجود تھے جو 11 ستمبر 2001 کے روز دہشت گرد حملوں میں تباہ ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں لگ بھگ تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ان حملوں کی بیسیوں برسی ایسے موقع پر آئی ہے جب امریکہ کرونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہے اور افغانستان سے امریکہ کا انخلا مکمل ہونے کے بعد طالبان کی حکومت دوبارہ آ چکی ہے۔
گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے 20 برس مکمل

1
امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگان میں ہونے والی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

2
یادگاری تقاریب میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے۔

3
محکمۂ دفاع کی عمارت بھی حملوں کا نشانہ بنی تھی۔ اس پر امریکہ کا ایک بڑا پرچم لہرایا گیا۔

4
نیو یارک میں پولیس اس پرچم کو بھی تقریب میں لائی جو 11 ستمبر 2001 کو حملوں کے وقت ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر آویزاں تھا۔