امریکہ کے باسکٹ بال اسٹار پلیئر کوبی برائنٹ لاس اینجلس کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے اپنی 13 سالہ بیٹی جیانا اور دیگر پانچ افراد کے ہمراہ ہلاک ہوگئے۔ ان کی موت پر ان کے ہزاروں مداح افسردہ ہیں۔
باسکٹ بال اسٹار کوبی برائنٹ کی یاد میں
1
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر براک اوباما نے کوبی برائنٹ کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ برائنٹ فٹ بال کلب 'لاس اینجلس لیکرز' کے لیے پانچ ٹرافیاں جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
2
لاس اینجلس میں کوبی برائنٹ کی مختلف تصاویر اسکرینز کے ذریعے مسلسل دکھائی جاتی رہیں۔ ان کی موت پر ملک بھر میں غم کا ماحول رہا۔ برائنٹ نے لاس اینجلس لیکرز کے لیے پانچ مرتبہ قومی بیس بال چیمپئن شپ جیتی اور بیس سالہ کریئر میں 18 مرتبہ ٹیم کا حصہ رہے۔
3
ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 26 جنوری کو صبح 10 بجے لاس اینجلس سے 65 کلومیٹر شمال مغرب میں کاسا بلانکا شہر میں گر کر تباہ ہوا۔
4
مداحوں نے مشہور کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر شمعیں روشن کیں جب کہ گلدستے بھی ان کے گھر کے باہر رکھے گئے۔