رسائی کے لنکس

عباس نے فلسطین کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا


حمداللہ نابلس کی النجاح یونیورسٹی کےسربراہ اور انگریزی کے پروفیسر ہیں۔ وہ سلمان فیاض کی جگہ لیں گے، جو اپریل میں مستعفی ہوگئے تھے اور باضابطہ طور پر اِسی ماہ عہدہ چھوڑ دیں گے

فلسطینی صدر محمود عباس نے معروف تعلیم داں، رمی حمداللہ سے مغربی کنارے میں ایک نئی فلسطینی کابینہ تشکیل دینے کے لیے کہا ہے۔

حمد اللہ نابلس کی النجاح یونیورسٹی کےسربراہ اور انگریزی کے پروفیسر ہیں۔ وہ سلمان فیاض کی جگہ لیں گے جو اپریل میں مستعفی ہوگئے تھے اور باضابطہ طور پر اِسی ماہ عہدے سے برخواست ہوجائیں گے۔

فیاض نے معیشت کے مضمون میں امریکہ سے تعلیم حاصل کی، اور اکثر و بیشتر، اُن کےعباس کے ساتھ اختلافات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔

حمد اللہ مسٹر عباس کی فتح پارٹی کے ایک رکن ہیں۔

وہ فلسطینی اسٹاک ایکس چینج کے سربراہ ہیں اور 2002 ء سے فلسطینی انتخابی کمیشن کی قیادت کے فرائض سنبھالتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG