“پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو چین اور امریکہ کو خطے میں ان کے باہمی مفادات کے حامل معاملات میں انہیں ایک دوسری کے قریب لانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔”
دھماکہ رات کے اندھیرے میں ہوا اور عینی شاہدین کے مطابق دور دور تک گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ کئی لوگ گھبراہٹ میں اسے زلزلہ سمجھ کر گھروں سے باہر بھاگے۔
لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایک ایسی شخصیت کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنانا جو پاناما کیس کے ساتھ منسلک تھا، ہمیں منظور نہیں ہے۔
ماسکو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ترجمان ڈمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اس دستاویز میں توسیع کی سیاسی خواہش کا خیرمقدم ہی کر سکتا ہے۔ تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس تجویز کی تفصیلات پر ہو گا۔
حکام کے مطابق پن بجلی کا منصوبہ ضلع کشتواڑ میں دریائے چناب پر پانی کے بہاوٴ پر تعمیر ہو گا۔ اس 850 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے کو لگ بھگ 52 ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں اور انہیں اہمیت دیتے ہیں۔ یہ تعلقات آگے بھی قائم رہیں گے۔ جو بائیڈن نے متعدد بار بھارت کا دورہ کیا ہے۔
بنجوک اس وقت سے اسپتال کے باہر موجود تھا جب اس کے مالک کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کتا ایمبولینس کے ساتھ ساتھ اسپتال تک آیا تھا۔
ابتدائی دو ون ڈے میچز میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے خلاف مزید ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔
پشاور یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے میں یونیورسٹی ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ مالی مشکلات کے سبب ملازمین کو جنوری کی مکمل تنخواہ کی ادائیگی ممکن نہیں۔ اس ماہ صرف بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد وادی میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور اس دوران ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت گزشتہ 28 برسوں میں جنوری کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔
صدر بائیڈن کے کرونا انسداد منصوبے کے تحت بیرونِ ملک سے امریکہ سفر کرنے والے ہر مسافر کو ثابت کرنا ہو گا کہ اس کا کرونا ٹیسٹ منفی ہے۔ اسی طرح اندرونِ ملک اڑنے والی پروازوں، بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے والے افراد پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بائیڈن کے منصوبے کے مطابق ایسے افراد جن کی آمدنی 25 ہزار ڈالر سالانہ سے کم ہے، انہیں سٹوڈنٹ لون کی ادائیگیاں نہیں کرنی پڑیں گی اور ان ہر سود بھی نہیں ہو گا۔
مزید لوڈ کریں