رسائی کے لنکس

افغانستان: انٹیلی جنس ادارے کے دفتر پر حملہ، چھ ہلاک

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے بتایا کہ کار بم حملے کے بعد مسلح طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

افغانستان میں انٹیلی جنس ادارے کے ایک دفتر پر خودکش کار بم دھماکے اور مسلح طالبان کے حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حملہ ہفتہ کی صبح افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں کیا گیا۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے بتایا کہ کار بم حملے کے بعد مسلح طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

صوبائی حکام کے مطابق اسپتال میں 45 زخمیوں کو بھی لایا گیا جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ عہدیدار ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ملک میں تشدد کے یہ واقعات ایسے وقت ہوئے جب صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر ’سیاسی تعطل‘ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کے عمل سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG