رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی افغان ضلع کا پولیس سربراہ دھماکے میں ہلاک


جنوبی افغان ضلع کا پولیس سربراہ دھماکے میں ہلاک

افغانستان کےجنوبی ہلمند صوبے میں سڑک میں نصب بم دھماکے میں ضلع گارمیش پولیس کا سربراہ دو محافظوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

ہلمند ملک کا سب سے زیادہ شورش زدہ صوبہ ہے اور طالبان عسکریت پسندوں کا گڑھ مانے جانے والے ملک کے جنوبی حصے کے وسط میں واقع ہے۔

افغان حکام نے بغلان صوبے میں ایک خودکش بم دھماکے کی اطلاع بھی دی ہے جس میں کم از کم چھ پولیس افسران زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG