رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان: بم دھماکے پانچ پولیس اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)

افغانستان کے جنوب میں ہفتہ کو سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم پانچ پولیس اہلکار ہوگئے۔

صوبہ ارزگان کے نائب گورنر نے بتایا ہے کہ ضلع چانارتو میں گشت پر معمور ان اہلکاروں کی گاڑی سڑک میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔

دریں اثناء ملک میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج نے بتایا ہے کہ جمعہ کو عکسریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

XS
SM
MD
LG