رسائی کے لنکس

افغانستان: فرانسیسی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

فرانسیسی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث مغربی افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا لیکن اس پر سوار دونوں پائلٹ باحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

فوج کے ترجمان نے بتایا کہ معراج طیارے کو یہ حادثہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا اور اُن کے بقول افغانستان میں 2001ء میں شروع ہونے والی کارروائی میں تباہ ہوانے والا یہ پہلا فرانسیسی طیارہ ہے۔

ترجمان تھیرے برخارڈ کا کہنا تھا کہ طیارے کی تباہی دشمن کی کارروائی کا نتیجہ نہیں۔

XS
SM
MD
LG