رسائی کے لنکس

حقانی نیٹ ورک پاکستان کے نہیں ہمارے کنٹرول میں ہے، طالبان


حقانی نیٹ ورک پاکستان کے نہیں ہمارے کنٹرول میں ہے، طالبان
حقانی نیٹ ورک پاکستان کے نہیں ہمارے کنٹرول میں ہے، طالبان

طالبان عسکریت پسندوں نے کہا ہے کہ اُن کے یا اُن سے منسلک دیگر گروہوں کے پاکستان کی حکومت سے کوئی روابط نہیں ہیں۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں طالبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اُن کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں۔

یہ دعوے امریکہ سمیت مختلف ممالک کے اُن بیانات کے منافی ہیں جن کے مطابق طالبان نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں جنھیں افغانستان میں مہلک حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

طالبان نے امریکہ کے اس الزام کو بھی مسترد کیا ہے کہ ان سے منسلک حقانی نیٹ ورک اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے درمیان روابط ہیں۔

عسکریت پسند تنظیم کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی طالبان قیادت کے اہم رکن ہیں۔

امریکہ کے سبک دوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے الزام لگایا ہے کہ حقانی نیٹ ورک آئی ایس آئی کے دست بازو کے طور پر سرگرم ہے، جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG