رسائی کے لنکس

افغانستان میں 5مغویوں کی لاشیں برآمد


افغان حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز مغربی صوبے ہرات میں ایک خاتون پارلیمانی امیدوار کےپانچ مغوی سیاسی کارکنوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتوار کے روز مغربی صوبے ہرات میں ایک خاتون پارلیمانی امیدوار کےپانچ مغوی سیاسی کارکنوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

خاتون سیاسی رہنما فوزیہ گیلانی کے پانچ کارکنوں کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ ابھی تک کسی نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ فوزیہ گیلانی ان چند خواتین میں سے ہیں جو18ستمبرکو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں امیدوار ہیں۔

ان انتخابات میں سیکیورٹی سب سے اہم معاملہ ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً نو سو پولینگ اسٹیشن ناکافی سیکیورٹی کے باعث نہیں کھولے جا سکیں گے۔ افغانستان میں نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ پچھلے دو دنوں میں مختلف واقعات میں اتحادی افواج کے سات فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔ ان کی مکمل تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔

اتوار کو نیٹو کے ترجمان نے بتایا کہ افغان اور اتحادی افواج نے حقانی نیٹ ورک کے ایک کمانڈر اور دو اراکین کو گرفتار کیا ہے جو ہفتے کو مشرقی افغانستان میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ شدت پسندوں نے ہفتے کو صوبے خوست میں امریکہ کے اڈوں کیمپ چیپمین اور سیلرنو پر مشین گنوں سے فائر کیا تھا۔ ان میں سے کچھ شدت پسندوں نے امریکی فوج کے یونیفارم پہن رکھے تھے۔

نیٹو کے مطابق ہفتے کو ایک اور واقعہ میں افغان اور اتحادی افواج نے پکتیا صوبے میں ایک طالبان کمانڈر سمیت سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG