رسائی کے لنکس

افغان وزارتوں میں نیٹو مشیران کی واپسی شروع


25 فروری کو کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت میں دو امریکی افسروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
25 فروری کو کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت میں دو امریکی افسروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

افغانستان میں اتحادی افواج نے کہا ہے کہ افغان وزارتوں میں تعینات کچھ غیر ملکی مشیران کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

امریکہ کے زیر انتظام بگرام ایئر بیس پر قرآن کی بے حرمتی کے تناظر میں 25 فروری کو کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت میں دو امریکی افسروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر میں سینکڑوں مشیران کو کام بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔

امریکی افواج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جمی کمنگز نے جمعرات کے روز خبر رساں اداے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ افغانستان میں بین الاقوامی اتحاد کے کمانڈر نے گنے چنے افسروں کی افغان وزارتوں میں واپسی کی منظوری دے دی ہے۔ اُنھوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

غیر ملکی مشیران کی تعیناتی کا مقصد افغان حکومت کی کارکردگی بہتر بنانا اور سلامتی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کے سلسلے میں مقامی سکیورٹی فورسز کی استعداد میں اضافہ ہے۔

XS
SM
MD
LG