افغان نژاد امریکی شہری فاطمہ پوپل زئی اور ان کے بھائی واشنگٹن ڈی سی میں متعدد ریسٹورانٹس کے مالک ہیں۔ وہ اپنے ریسٹورانٹس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے نئے آنے والے افغان پناہ گزینوں کے لیے عطیات جمع کر رہے ہیں تاکہ انہیں نئی زندگی کا آغاز کرنے میں آسانی ہو ۔ مزید دیکھیے ارم عباسی کی رپورٹ میں۔
امریکہ آنے والے افغان پناہ گزینوں کی امریکہ میں پہلے سے مقیم ان کے ہم وطن کیسے مدد کر رہے ہیں؟
افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے امریکہ میں مقیم ان کے ہم وطن
نئے افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے امریکہ میں مقیم ان کے ہم وطن
افغان پناہ گزینوں کے لیے عطیات جمع کرنے والے امریکہ میں مقیم ان کے ہم وطن
ORIGINAL INTRO
اور اب کہانی ایک ایسے افغان پناہ گزین خاندان کی جو انیس سو اسی میں افغانستان میں جاری سویت یونین کے خلاف جنگ سےفرار ہو کر امریکہ آیا تھا۔ اور اب ان کی اگلی نسل طالبان کے ڈر سے بھاگ کر آنے والے افغان شہریوں کی مدد کے لیے کو شاں ہے۔ أفغان نژادامریکی شہری فاطمہ پوپل زئی اور ان کے بھائی واشنگٹن ڈی سی میں متعدد ریستورانٹس کے مالک ہیں۔وہ اپنے ریستورانٹس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے امریکی دارالحکومت میں نئے آنے والے افغان پناہ گزینوں کے لیے عطیات جمع کر رہے ہیں تاکہ انہیں نئی زندگی کا آغاز کرنے میں آسانی ہو ۔ہماری ساتھی ارم عباسی نے فاطمہ پوپل زئی سے ملاقات کی اور پوچھا کہ وہ اپنے آبائی وطن سے آنے والوں کے لیے کس طرح مدد کا ہاتھ بڑھا رہی ہیں؟