رسائی کے لنکس

افغانستان سروے: لوگوں میں امید بڑھ رہی ہے


افغانستان میں رائے عامہ کے ایک نئے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام کی اکثریت مستقبل اور صدر حامد کرزئی کے بارے میں پر امید ہے۔

افغانستان میں امریکی، برطانوی اور جرمن نشریاتی اداروں کے زیرِ اہتمام رائے عامہ کے اس جائزے سے پتا چلتا ہے کہ 70 فیصد افغانوں کو یقین ہے کہ اُن کا ملک صحیح سَمت میں جا رہا ہے۔ جائزے کے مُنتظمین کا کہنا ہے کہ یہ 2005ء کے بعد سے ملک میں پُر اُمید لوگوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پچھلے سال رائے عامّہ کے ایک جائزے میں شامل 40 فیصد لوگوں نے اسی قسم کی اُمید کا اظہار کیا تھا۔

سروے میں حصہ لینے والے تقریباً 72 فی صد لوگوں نے صدر حامد کرزئی کو بہت اچھا، یا اچھا قرار دیا۔ اسی سروے سے امریکی فوج کی حمایت کا بھی پتا چلتا ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگ طالبان کے خلاف ہیں۔ تقریباً 69 فی صد افراد نے طالبان کو افغانستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

رائے عامّہ کے جائزے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سوال کے جواب میں افغان لوگ تقریباً مساوی تعداد میں بٹے ہوئے ہیں کہ عام شہریوں کے جانی نقصان کا ذمّے دار کون ہے۔ جائزے کے مطابق تقریباً 36 فیصد لوگوں نے غیر ملکی فوجوں پر الزام عائد کیا کہ اُن کے نشانے ٹھیک نہیں ہیں۔ تقریباً 35 فیصد نے جنگ جوؤں پر الزام عائد کیا کہ وہ عام شہریوں میں چُھپ کر حملے کرتے ہیں۔ باقی لوگوں نے دونوں فریقوں کو ذمّے دار ٹھہرایا۔

XS
SM
MD
LG