رسائی کے لنکس

قندھار: طالبان کا پولیس سربراہ کے گھر پر حملہ


قندھار میں طالبان دشمن شخص کے طور پر عبدالرزاق کی دھاک جمی ہوئی ہے اور وہ اپنے اوپر ہونے والے کئی حملوں میں بچ نکلا ہے

افغانستان میں اتوار کے روز چھ طالبان جنگجوؤں نےمعروف صوبائی پولیس سربراہ کے گھر پر حملہ کیا اور ایک سرحدی پولیس اہل کار اور ایک شہری کو ہلاک کردیا، بعدازاں، گولی چلا کر اپنی جان لی۔

حملہ آور، جو خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے تھے، صوبہٴقندھار کے اسپن بولڈک ضلعے میں جنرل عبدالرزاق رازق کے گھر کے قریب واقع ایک اسکول کی عمارت سے گولیاں چلائیں، لیکن گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی اُنھیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ حملے کے وقت پولیس سربراہ اپنے گھر میں موجود تھے، لیکن اُنھیں کوئی گزند نہیں پہنچا۔

قندھار میں طالبان دشمن شخص کے طور پر عبدالرزاق کی دھاک جمی ہوئی ہے اور وہ اپنے اوپر ہونے والے کئی حملوں میں بچ نکلا ہے۔

حالیہ دِنوں کے دوران، افغان دارلحکومت کابل اور ملک کے دیگر حصوں میں طالبان حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے سڑکوں پر جلوس نکالے۔ جمعے کے دِن طالبان جنگجوؤں نےمغربی صوبہٴغور میں تین چھوٹی بسوں کو روکا اور سڑک کنارے مسافروں کو روکا، اور 14 ہزارہ شیعہ حضرات کی شناخت کرنے کے بعد اُن پر گولیاں چلا دیں۔

طالبان کی طرح، انتہا پسند سنی طالبان شیعاؤں کو کافر قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG